بیدر۔ 7؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر اور جیڈگا کے درمیان نئی بس سروس آج جمعہ کو شروع ہوگئی۔اوراد تعلقہ گارنٹی اسکیم امپلیمنٹیشن اتھارٹی کے ممبر راجکمار بی۔ کندگولے نے بس کوہری جھنڈی دکھائی۔بس روزانہ 3.15 بجے بیدر سے روانہ ہوگی۔ یہ کلبرگی اور الند سے ہوتی ہوئی جیڈگا پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی بس عقیدت مندوں اور جیڈگاجانے والے مسافروں کے لیے آسان ہو گی۔ڈویژنل ٹریفک آفیسر آئی ایم برادار، یونٹ 1 کے منیجر V.A. بھووی، لیبر آفیسر راج شیکھر تلگھاٹکر، نتھانیئل، وجے پرکاش سندھے، ڈرائیور سنتوش اور دیگر موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے