بیدر ۔7؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کی قدیم دینی درسگاہ معھد انورالقرآن شاخ جامعہ نظامیہ فیض پورہ بیدر کے زیر اہتمام مورخہ9فروری مطابق 10شعبان المظم بروز اتوار صبح 9بجے تاشام 4بجے بمقام کے اے ایف مالی فنکشن ہال،فیض پورہ بیدر میں ایک عظیم الشان سالانہ جلسہ منعقد ہوگا۔جس میں حافظ قرآن کی دستار بندی و عطائے خلعت اور اسلامی نمائش(Exhibition) حالات حاضرہ کے عنوان پر مدرسہ ہذا میں زیر تعلیم طلبا و طالبات اپنا تعلیمی مظاہرہ پیش کریں گے۔ اس عظیم الشان بامقصد جلسہ دستار بندی کی نگرانی پیر طریقت حضرت سید شاہ حسین حسینی العروف پاشاہ حسینی قادری بخاری سجادہ نشین آستانہ بخاریہ ہمناآباد فرمائنگے۔حافظ و قاری محمد اسمٰعیل استاد معھدانورالقرآن کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کی کارروائی کا آغاز ہوگا۔ مدرسہ ہذا کے طلباء حمد ،نعت اور منقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔مولانا مفتی شاہ محمد خواجہ معین الدین نظامی بخاری کی دعا کے بعد جلسہ اختتام پذیر ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے