بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): مؤقر ادارہ مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی میں جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کی پہلی بار آمد ہوئی۔ اس موقع پر جامعہ کے مینیجر حافظ ایاز احمد مدینی اور پرنسپل مولانا مقبول احمد قاسمی کے ساتھ تمام طلبہ ، تمام اساتذہ اور تمام اراکین نے مولانا کا پرخلوص اور پرجوش استقبال کیا۔ صدر جمعیت مولانا محمود مدنی جامعہ پہنچ کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لئے دعائیں کیں۔ اس موقع پر مینیجر حافظ ایاز احمد مدینی نے کہا مولانا محمود مدنی کی ہمارے جامعہ میں پہلی بار آمد ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنی بے پناہ محبتوں کا اظہار کیا۔ اور بہت سے مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے کہا کہ جامعہ مدینۃ العلوم ایک تاریخی ادارہ ہے یہاں پہونچ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ مزید کہا کہ تمام مدارس اسلامیہ دین اسلام کے مضبوط قلعے ہیں۔ ان کی حفاظت ، ان کی پاسداری، ان کی معاونت اور ان کی تعمیرو ترقی میں تمام مسلمانوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی سخت ضرورت ہے۔ تاکہ امت مسلمہ کے ہونہار بچوں کا مستقبل اور ہمارا معاشرہ تابناک بن سکے۔ انہوں نے طالبات کی تعلیم پر بھی زور دیتے ہوئے کہا ایک خاتون کے تعلیم یافتہ ہونے سے پورے معاشرے پر اس کا مثبت اثر پڑتا ہے۔ مولانا نے تعلیم کے ساتھ ساتھ امور خانہ داری پر بھی خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ مینیجر جامعہ نے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی مولانا مدنی ہمارے جامعہ پرخصوصی توجہ اور مفید مشوروں سے نوازتے رہیں گے۔

اس موقع پر جامعہ کے سینئر استاد مولانا محمد ارشد قاسمی ، مولانا عقیل احمد ، مولانا محمد وسیم ، مولانا عقیل احمد ، ماسٹر معز عثمانی، ماسٹر عبدالماجد ، مولانا محمد طارق ،ماسٹر محمد شبیر ، مفتی محمد راشد قاسمی ، مولانا حیات قاسمی ، مولانا محمد اخلاق ندوی، مولانا یاسر قاسمی ، قاری ابوذر ، قاری محمداللہ صدیقی ، مولانا جمال قاسمی ، حافظ محمد سفیان ، قاری امتیاز الحق ، محمد اسرار قریشی، مولانا نعمان ندوی اور قاری اسماعیل اکرم کی موجودگی قابل ذکر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے