بستی: مدرسہ عربیہ اشرف العلوم ہٹوا بازار ضلع بستی کے گیارہ سالہ طالب علم عزیزم حافظ ابو حنظلہ ولد مولانا اقبال احمد مرحوم (ساکن پرسا ضبطی پوسٹ ہٹوا بازار بستی) نے مدرسہ کے شعبہ حفظ و قرات کے استاذ مولانا حافظ محمد شہاب الدین قاسمی کی نگرانی میں ساڑھے نو ماہ میں قرآن پاک حفظ مکمل کیا۔

استاذ موصوف کے اس مجتہدانہ کارکردگی و کاوش اور متعلم مدرسہ عزیزم حافظ ابوحنظلہ سلمہ کی اس عظیم سعادت کے حصول کو سراہتے ہوئے مدرسہ کے اساتذہ، علاقہ کے علماء، حفاظ اور برادران ملت نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا۔ خصوصاً حافظ ابو حنظلہ سلمہ کو ان کے روشن مستقبل کی تمنا کی مبارکباد پیش کرنے والوں میں مولانا محمد عبداللہ مظاہری پرنسپل مدرسہ ، مولانا مشہور عالم قاسمی، مولانا قیام الدین قاسمی، مولانا اشتیاق احمد قاسمی ، مولانا عبداللہ ندوی مدرسہ بانسکھور کلاں کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

مذکورہ اطلاع مولانا قیام الدین القاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع بستی نے اطلاع دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے