بعنوان شب برأت کی حقیقت و فضیلت اور اس میں ہونے والی خرافات کی تردید

 ظہیرآباد 10/فروری(مشرقی آوازجدید): جناب مفتی عبیدالرحمن قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ حنفیہ للبنات ظہیرآباد کے اطلاع کے بموجب آج 11/فروری بروز منگل بعد نماز ظہر دو بجے سے جامعہ حنفیہ للبنات محلہ وطن باغ گڑھی روڑ ظہیرآباد میں شہر ظہیرآباد کی خواتین وطالبات کے لئے عظیم الشان اجلاس عام بعنوان شب برأت کی حقیقت و فضیلت اور اس رات میں ہونے والے خرافات کی تردید رکھا گیا ہے جس کی صدارت حضرت مولانا عبد المجیب صاحب قاسمی ناظم جامعہ ہذا فرمائیں گے جبکہ حضرت مفتی عبدالقدوس صاحب قاسمی شیخ الحدیث جامعہ ہذا ودیگر علماء کرام کے قیمتی بیانات ہوں گے تمام دینی احباب سے گذارش ہے کہ اپنی خواتین اور لڑکیوں کو اس اجلاس میں بھیج کر ثواب دارین حاصل کریں۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے