ظہیرآباد ثناء اسکول میں ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم

ظہیرآباد 10/فبروری(مشرقی آواز جدید):  تاریخی شہر ظہیرآباد کے موسی نگر کالونی میں واقع ثناء اسکول ایکسلینس میں عابد علی خان ایجوکیشن ٹرسٹ ادراہ سیاست کے زیر اہتمام ایس ایس سی تلگو دوسری زبان کوئسچن بینک ماڈل پیپر کا جناب جمیل صدیقی پرنسپل ٹمریز محمد آصف چیرمین ثناء اسکولس صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ ضلع سنگاریڈی محمد وسیم غوری نمائندہ سیاست ظہیرآباد کے ہاتھوں طلباء میں تقسیم عمل میں آئی۔ تقریب سے جناب محمد آصف ڈائریکٹر چیرمین ثناء اسکول نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ اور جناب عامر علی خاں ایم ایل سی نیوز ایڈیٹر سیاست کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے طلباء و طالبات کو حصول اعلی تعلیم کیلئے اپنی جانب سے ہر ممکنہ فلاح و بہبودی اقدامات انجام دیں رہے ہیں۔ دسویں جماعت طلباء کی تعلیمی مراحل کی پہلی سیڑھی ہے۔ اس منزل کی کامیابی روشن مستقبل کی ضامن ہے ادراہ سیاست جناب زاہد علی خان چیف ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان ایم ایل سی نیوز ایڈیٹر سیاست طلباءکی معاشی احساس کمتری کو دور کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں ان کی رہنمائی کرتے ہیں مسٹر جمیل صدیقی پرنسپل ٹمریز اسکول نے کہا کہ سیاست کی تعلیمی رہنمائی کی ستائش جتنی سراہنا کی جائے کم ہے اس سے ایس ایس سی کے طلباء کو امتحانات میں بہتر نتائج میں مدد حاصل ہوگی۔ محمد وسیم غوری نمائندہ سیاست نے کہا کہ جناب زاہد علی خان چیف ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان ایم ایل سی نیوز ایڈیٹر سیاست کی صحت عمردرازی اور جناب عامر علی خان ایم ایل سی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے طلباء سے دعا کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر محمد مجاہد پرنسپل محمد متین اساتذہ موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے