سدھارتھ نگر (عبدالمبین منصوری): آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی ضلع کمیٹی میٹنگ اتوار کے روز صدر دفتر پر ضلع صدر نشاط علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں ضلع میں پارٹی کی تنظیم کو اور مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور ضلع صدر نشاط علی نے تمام کارکنوں کو ہدایت دیا کہ وہ پارٹی کو اور مزید وسعت دینے کے لیے زمینی سطح پر کام کریں۔

نشاط علی نے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ہمیشہ مظلوموں، غریبوں، بے سہاروں اور لاچاروں کے حقوق کے لیے لڑتی رہے گی۔ خاص طور پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اقلیتوں اور دلتوں کی آواز بننے کے ساتھ ساتھ ملک کے ہر مذہب اور طبقے کے لیے کام کرتی رہیگی اور انصاف کی آواز کو سب سے بالا سطح پررکھے گی۔
میٹنگ میں افضل انصاری کو سدھارتھ نگر کا سٹی صدر، شمس تبریز کو ڈومریا گنج اسمبلی کا صدر اور حافظ عبدالرحمن کو ڈومریا گنج بلاک کا صدر مقرر کیا گیا۔
میٹنگ میں نعیم اختر، رضوان ظفر اللہ، آصف اقبال، مجیب الرحمان، معراج چودهری، آفتاب احمد، اسرار صدیقی، ندیم علی انصاری، تنویر احمد وغیرہ سمیت کئی لوگ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے