فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام دھورہرا، کھنڈسری بازار میں ایک دینی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد

آج بتاریخ 9 فروری 2025 بروز اتوار بعد نماز مغرب فلاح انسانیت ٹرسٹ اٹوا کی جانب سے موضوع دھورہرا اٹوا میں ایک دینی و دعوتی پروگرام ہوا ,حافظ صفی الرحمن فرقانی( صدر فلاح انسانیت ٹرسٹ اٹوا) کی تلاوت کلام پاک کے ذریعہ بزم آغاز ہوا بعدہ فضیلۃ الشیخ کلیم اللہ ریانی حفظہ اللہ نے نعت پاک پیش کیا۔ پھر عبید الرحمن ندوی حفظہ اللہ نے مسلمانوں کی عملی زندگی کی حالت زار بیان کرتے ہوئے فرمایا ہم عمل میں بہت کوتاہی کرتے ہیں پانچ وقت کی اذانیں ہوتی ہے مگر ہم مسجد تک نہیں آ سکتے ہیں،ہم رونا روتے ہیں کہ گرمی ہے روزہ رکھنے ہیں پریشانی ہوتی آج تو ٹھنڈی کا موسم ہے رات بڑی ہوتی دن چھوٹا، چاہیں تو ہم رات میں تہجد اور دن میں روزہ آسانی سے رکھ سکتے ہیں مگر ہمارے دل ہی میں کھوٹ ہے اس لئے ہم سے یہ کام نہیں ہورہا ہے، نیز ہم آپس میں ایک دوسرے سے لڑائی جھگڑا کرتے ہیں، ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے ہیں ترازو کی میڈھک ہوگئے ہیں ، اسی طرح آپ نے شرک اور اس کی قباحت کو بتایا اور اس سے دور رہنے کی گزارش کی۔

بعدہ فضیلۃ الشیخ عبدالحسیب سنابلی نے شعبان المعظم کے مخصوص اعمال اور چند بدعات کی نشان دہی کی اور بتایا کہ پندرہ شعبان کی کوئی حقیقت نہیں ہے، ہمیں اپنے آپ کو بدعات و خرافات سے بچنا چاہیے اور وہ عمل کرنا چاہیے جو قرآن و حدیث سے ثابت ہو ، نیز ہم بدعات و خرافات سے تبھی بچ سکتے ہیں جب ہم قرآن و حدیث کو پڑھیں گے اور علماء سے قربت اختیار کریں گے۔

بعدہ رئیس احمد سنابلی حفظہ اللہ نے اللہ سے قریب کرنے والے افعال کو بیان کیا اور بتایا کہ پہلی چیز جو اللہ سے قریب کرسکتی ہے وہ ہے موت جسے لذتوں کو ختم کرنے والی چیز کہتے ہیں جب لوگوں کے ذہنوں میں موت یاد رہتی ہے تو لوگ اللہ سے قریب رہتے ہیں، دوسرا ہے دعاؤں کا اہتمام ، جس کا ہمارے یہاں بہت کم اہتمام ہوتا ہے۔تیسری چیز اچھے دوست کا انتخاب جب دوست نیک ملتے ہیں تو وہ بھی نیکی کی طرف ابھارتے ہیں ورنہ غلط اور بدعقیدہ دوست ملتا ہے تو اسے بھی اپنے جیسا بنا دیتا ہے، ہمیں اللہ کی خوشی کو اولیت دینی چاہیے نہ کہ دوست کی خوشی کو ، اگلی چیز قرآن مجید کی تلاوت کرنا ہے جس سے ہمیں اللہ کی قربت مل سکتی ہے مگر افسوس کی بات ہم ہے قرآن سے بہت دور ہوچکے ہیں ، ہم اسے نہیں پڑھتے ہیں اللہ کی باتوں پر غور نہیں کرتے ہیں اس طرح ہم اللہ سے دور ہو جاتے ہیں ۔

آخیر میں فضیلۃ الشیخ کلیم اللہ ریانی نے محبت رسول پر مختصر گفتگو کی اور بتایا کہ ہمارا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک ہم اللہ سے محبت کے ساتھ نبی سے محبت نہیں کریں گے ، اور ہماری محبت اسی وقت مانی جاسکتی ہے جب ہم اللہ اور اس کے رسول کی باتوں پر عمل پیرا ہوں۔

الحمد للہ گاؤں کے محمد اسلم، محمد احمد ، حیثیت دار، کلیم اللہ ، حبیب اللہ، ماسٹرمحمد شفیق وغیرہ کثیر تعداد میں بزرگ، بچے اور خواتین مسجد میں موجود رہے اور پُرسکون تمام خطباء کو سنا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے