حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی سطح پر یوم یونانی منایا جاتا ہے۔
سدھارتھ نگر: مشہور حکیم اجمل خان کے یوم پیدائش پر پورے ہندوستان میں منایا جانے والا عالمی یونانی دن سدھارتھ نگر میں بھی منایا گیا۔ یہ ہندوستان کے مشہور حکیم، اجمل خان کی 11 فروری 1868 کو یوم پیدائش کے موقع پر عالمی یونانی ڈے منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر سدھارتھ نگر میں واقع کرسٹل لان گوبرہواں بازار میں دور حاضر میں یونانی اور آیوروید کی اہمیت کے موضوع پر مباحثہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں شہر کے ڈاکٹروں نے آیوروید اور یونانی کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی محکمہ آیوش کے ڈی او ڈاکٹر وجے بہادر جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر ایس این مشرا رہے۔ ڈاکٹر ایس این مشرا نے کہا کہ آج کے دور میں آیوروید اور یونانی ادویات کا استعمال نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی زیادہ ہو رہا ہے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وجے بہادر نے کہا کہ آج حکومت یونانی اور آیوروید کو زیادہ اہمیت دے رہی ہے کیونکہ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں اور ضرورت کے مطابق اسے طویل عرصے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ضلع کے آیوش ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ آیوروید اور یونانی ادویات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ تنظیم کے صدر ڈاکٹر کے پی پانڈے نے کہا کہ آیوروید کا استعمال برسوں پرانا ہے جو آج بھی یقینی طور پر پوری طرح سے کارگر ہے۔ حکیم اجمل خاں 20 دسمبر 1927 کو اپنی آخری سانس تک آیوروید اور یونانی کی خدمت کرتے رہے۔ اس موقع پر ڈی او ڈاکٹر وجے بہادر کے ساتھ ضلع کے کچھ سینئر ڈاکٹروں، ڈومریاگنج کے ڈاکٹر وجاہت حسین، ڈاکٹر نصیر الدین، ڈاکٹر مظہر الدین اور ڈاکٹر عبدالسلام ہاشمی کو شال پہنا کر اعزازات سے نوازا گیا۔
اس موقع پر تنظیم کے خازن ڈاکٹر احمد حسین، نائب صدر ڈاکٹر رفیع الدین خاں، ڈاکٹر ارون دویدی، ڈاکٹر آر این جیسوال، ڈاکٹر کملیش مشرا، ڈاکٹر مسعود اختر کے علاوہ ضلع کے دیگر ڈاکٹر بھی موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت تنظیم کے سکریٹری ڈاکٹر جاوید کمال نے کیا۔
