ظہیرآباد 11/فروری(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی میں واقع کوہیر منڈل کی جمعیۃ علماء کے زیراہتمام کوہیر میں واقع مسجد عزیزیہ کے روبرو ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان،، اصلاح معاشرہ واستقبال رمضان،، بتاریخ 18/فروری 2025 بروز منگل بعد نماز مغرب منعقد ہوگا۔جلسہ کی نگرانی جناب اسلم زید صاحب، جناب رشید صاحب کرینگے جبکہ جلسہ کی صدارت داعی کبیر حضرت مولانا مفتی عبد الباسط مظاہری صاحب صدر جمعیۃ علماء منڈل کوہیر و سکریٹری ضلع سنگاریڈی کریں گے۔
اس جلسہ میں حضرت مولانا مفتی کلیم صاحب قاسمی ناظم تعلیمات مدرسہ دارالعلوم رحمانیہ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے خطاب کرینگے نیز حضرت مولانا مفتی مبین صاحب قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم رحمانیہ کا بھی خطاب ھوگا۔ مقامی مقررین میں حضرت مولانا مفتی عبد الصبور صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی، حضرت مولانا شوکت صاحب مظاہری خطیب جامع مسجد کوہیر کا بھی خطاب ہوگا۔ جلسہ کی نظامت مفتی عتیق صاحب امام وخطیب مسجد عزیزیہ کریں گے۔جلسہ کا آغاز حافظ محبوب علی صاحب امام جامع مسجد کوہیر کی قرآت کلام پاک سے ہوگا۔ نعت پاک کا ہدیہ مولانا مذکر صاحب رحمانی پیش کریں گے۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء کوہیر منڈل کے ذمہ داران مسجد عزیزیہ کی انتظامی کمیٹی و نوجوانان کوہیر منڈل نے عامتہ المسلمین سے جلسہ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔۔۔۔۔۔
