محمد رافع

گورکھپور: سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس اور ڈاکٹر اقبال ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے آج مولانا آزاد گرلز انٹر کالج، گورکھناتھ میں بورڈ کے امتحان سے قبل طالبات کی رہنمائی کے لیے "امتحان کا سامنا کیسے کریں” کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر فائونڈیشن کے منیجر محمد رافع نے کہا کہ اس لیکچر سے ہمارا مقصد طلباء میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور انہیں ان منفی عناصر سے آگاہ کرنا ہے جو امتحان کے دوران ذہن پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

 طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اوصاف احمد نے کہا کہ ماہرین نفسیات بتاتے ہیں کہ امتحان سے قبل گھبراہٹ، سردرد، تناؤ، خوف اور دباؤ جیسی چیزیں طلباءو طالبات کو گھیر لیتی ہیں، یہ منفی اثرات ہیں جو دماغ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ انھیں وجوہات سے ہی ہاتھ لرزتے ہیں، پسینہ آتا ہے اور آسان ترین سوالوں کا بھی غلط جواب لکھ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران اچھی نیند لینے کے ساتھ ساتھ اچھی غذا پر بھی توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ کچھ طلباء و طالبات ساری رات پڑھتے ہیں جس سے ان کے امتحانات متاثر ہوتے ہیں۔

 اس موقع پر کالج کی پرنسپل بلقیس ازہری بانو اور مینیجر حاجی افضال احمد نے بھرپور تعاون کیا۔ پروگرام میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کی تقریباً ڈھائی سو طالبات موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے