جماعت اسلامی ہند شہر گونڈہ کے زیر اہتمام استقبال رمضان پر پروگرام کا انعقاد
اس وقت سماج میں طرح طرح برائیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا نے انسانی زندگی کے تعلیمی، عائلی، خاندانی، معاشی، زندگی کے ساتھ ساتھ روحانی نظام کو بھی کافی حد تک متاثر کیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حالات کا شکوہ کرنے کے بجائے اس کی برائیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن تدبیر اختیار کیا جائے۔ اور ماہ اس کے لیے ساز گار فضا فراہم کرتا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار محمد شریف فلاحی پرنسپل جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں نے ایڈوکیٹ محمد عاکف کے گھر کے احاطہ میں جماعت اسلامی ہند شہر گونڈہ زیر اہتمام استقبال رمضان کے عنوان پر منعقد ہونے والے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
موصوف نے رمضان و صوم کے معنی و مفہوم،ماہ رمضان کی اہمیت و فضیلت اس کے مقاصد اور حیات انسانی پر اس کےپڑنے والے اثرات کو بیان کرتے ہوئے اس پر زور دے کر کہا کہ ماہ رمضان میں قرآن کی تلاوت کو معمول بنانے کے ساتھ گناہوں سے مغفرت، نوافل کے اہتمام انفاق فی سبیل اللہ پر خاص توجہ دینی چاہیے۔ کہیں ایسا نہ ماہ رمضان کے لمحات کو کپڑوں کی خریداری، زیب و زینت کے انتخاب و انواع و اقسام کے پکوان میں ضائع ہو جائیں۔ اس لیے اس ماہ کی مبارک ساعتوں کو عبادت و تلاوت و تزکیہ و تطہیر کے امور میں استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس ماہ سعادت مند یوں کو اپنے دامن میں سمیٹ کر رب کائنات کی رضا حاصل ہو جائے۔
اس موقع پر انجینئر حذیفہ احمد جاوید نے رمضان اور قرآن پر شرح و بسط سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم پر قرآن کے بے شمار حقوق ہیں۔ قران کی صحت و تجوید سے تلاوت، ترجمہ قرآن کو پڑھنا اس پر غور و تدبر اس کے احکامات پر عمل اور اس کے پیغامات کو بندگان خدا تک پہنچانا اس کے بنیادی حقوق ہیں۔ضرورت ہے کہ ہم اس حقوق کو ادا تاکہ دنیا و آخرت میں فوز و فلاح سے ہمکنار ہو سکیں۔
حافظ خالد حسین کی تلاوت و ترجمہ سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ قاضی انور محمود کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ نوشاد احمد نے شرکاء پروگرام کا شکرت ادا کیا۔ اس مو قع پر کمال خان ایڈوکیٹ،زاہد علی، انجینئر صادق ناظم، محمد فاروق، عبدالطیف، شعیب اختر کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و خواتین موجود رہیں۔
