ظہیرآباد 24/فروری(مشرقی آوازجدید): موسم گرما کی آمد ہے چلچلاتی اور جھلستی دھوپ میں راہگیروں کی پیاس بجھانے کے لئے ہرسال کی طرح اس سال بھی،،ٹیپو سلطان شوشل سروس کمیٹی کی جانب سے کوہیر منڈل کے موضع چنتل گھاٹ قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے نمبر 65 پر آبدار خانہ کا افتتاح جناب محمد تنویر الدین صاحب سابق چیئرمین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر جناب تنویر الدین صاحب سابق چیئرمین نے ٹیپو سلطان شوشل سروس کمیٹی کو مبارکباد دی۔ اور کہا کہ پیاسوں کو پانی پلانا، بھوکوں کو کھانا کھلانا ، ننگوں کو کپڑے پہنانا بہت بڑے ثواب کہ چیزیں ہیں اللہ اور اسکے رسول راضی ھوتے ہیں۔اس تقریب میں ٹیپو سلطان شوشل سروس کمیٹی کے ورکرس، محمد پاشاہ پٹیل کے علاوہ صدر نائب صدر ممبران ودیگر افراد بھی موجود تھے۔واضح رھےکہ یہ فلاحی کام ٹیپو سلطان شوشل سروس کمیٹی پچھلے پانچ سالوں سے انجام دیتی آرہی ہے۔۔۔۔۔
