ظہیرآباد 26/فروری(مشرقی آواز جدید): حافظ و قاری محمد رفیق صاحب امام وخطیب مسجد رحمت کی اطلاع کے بموجب شہر ظہیراباد کے محلہ احمد نگر میں واقع مسجد رحمت کی تعمیر جدید کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجلاس عام بعنوان عظمت مساجد و استقبال رمضان بتاریخ 28 فروری بروز جمعہ بوقت صبح دس بجے تا نماز جمعہ بمقام مسجد رحمت احمد نگر کالونی بصدارت محترم جناب الحاج امیر الدین صاحب منعقد ہوگا جب کہ نگرانی حضرت مولانا مفتی نذیر احمد صاحب حسامی فرمائیں گے اس اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی ضلع سنگاریڈی کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا حشمت علی صاحب حسامی پٹن چیرو تشریف لائیں گے اور مہمان مکرم کا ایمان افروز خطاب ہوگا مقامی علماء کرام میں حضرت مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی حضرت مولانا مفتی عبدالصبور قاسمی حضرت مولانا عبدالمجیب صاحب قاسمی کے خطابات ہوں گے۔
الحاج جناب محبوب علی صاحب Mrf صدر مسجد رحمت نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ مسجد کے افتتاح کے اس مبارک ومسعود موقع پر تمام برادران اسلام سے مع دوست واحباب پر خلو ص شرکت کی گذارش کی اور مزید کہا کہ نماز جمعہ ٹھیک دو بجے ہوگی اور اجلاس کا آغاز صبح دس بجے سے ہوگا نیز تمام شرکاء کے لۓ بعد نماز جمعہ ظہرانہ کا نظم رھیگا۔
