ظہیرآباد 2/مارچ(مشرقی آوازجدید): عیدگاہ کمیٹی ظہیرآباد نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کےتمام متعلقہ محکمہ جات سے  نہایت ادب اور احترام کے ساتھ  درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کی سہولت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔عیدگاہ کمیٹی نے برقیات محکمہ سے گزارش کی ہے کہ ماہِ رمضان میں بجلی کی فراہمی بلاتعطل یقینی بنائی جائے تاکہ عبادات میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اگر کسی ناگزیر صورتِ حال میں بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے تو براہِ کرم پیشگی اطلاع دی جائے تاکہ عوام کو بروقت مطلع کیا جا سکے۔پولیس محکمہ سے بھی درخواست ہے کہ افطار کے اوقات میں ٹریفک کنٹرول کے مناسب انتظامات کیے جائیں، کاروباری حضرات کے ساتھ رعایت برتی جائے، اور افطار کے وقت غیر ضروری گاڑیوں کی چیکنگ اور چالان سے اجتناب کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے۔آر ڈی او (ریجنل ڈویلپمنٹ آفیسر) سے گزارش ہے کہ مساجد کے اطراف کے راستوں اور ڈرینیج کی صفائی کا مناسب انتظام کیا جائے، اور بجلی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
ہم پرامید ہیں کہ تلنگانہ حکومت ان درخواستوں پر فوری عمل درآمد کرے گی اور ماہِ رمضان المبارک کے تقدس کو مدِنظر رکھتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر عیدگاہ کمیٹی کے عہدہ داران صدرمحمد عبدالمجید نائب صدرمحمد عنایت علی، سکریٹری محمد اکبرالدین، جنرل سکریٹری محمد ایوب خازن، محمد وسیم اکرم، اراکین میں محمد فصیح الدین، محمد معین، محمد معیز اور  دیگر  مقامی  عوام بھی کثیر تعداد میں  شامل تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے