ظہیرآباد/کوہیر(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کوہیر منڈل کے موضع مدری کی زرخیز اراضی جو کہ وقف اراضی ہے جس کا سروے نمبر 112 ہے۔ مذکورہ اراضی سے رات کی تاریکی میں غیر قانونی  مٹی کی نکاسی، نقل و حمل و تجارت کا کام گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے۔ گاؤں والوں نے اس معاملہ میں متعلقہ محکمہ جات کو اطلاع دی۔ لیکن کچھ بھی نتیجہ نہیں نکلا۔ اس کے بعد گاؤں کے کچھ نوجوان وقف اراضی ہونے کی بناء پر موقع واردات پر پہنچ کر مٹی کی غیر قانونی حمل و نقل کو راست طور پر روکنے کی کوشش کررہے تھے مگر مٹی مافیا گینگ نے گاؤں والوں پر حملہ کرتے ہوئے دو افراد محمد عظیم الدین لیڈر، محمد وسیم صدر ایم آئی ایم کو شدید زخمی کر دیا۔ جنہیں سنگاریڈی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوہیر منڈل کے سیاسی، سماجی قائدین اور ایم آئی ایم کوہیر منڈل کے صدر محمد رفیع الدین، محمد فاروق، محمد بابر احمد محمد عظیم الدین، کے علاوہ دیگر قائدین نے کوہیر پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایک کیس درج کرنے کے لیے درخواست دیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے دو افراد پر کیس درج کر لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے