(تصویر: نکہت پروین اور سچن یادو)
نکہت پروین کو 25واں اور سچن یادو کو 37واں مقام حاصل ہوا۔
(عبدالمبین منصوری)
سدھارتھ نگر: تیتری بازار کے شری سنگھیشوری انٹر کالج کی طالبہ نکہت پروین بنت عبدالمبین منصوری اور سچن یادو بن رام رکشا یادو نے قومی آمدنی اور میرٹ پر مبنی اسکالرشپ (NMMS) کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
قومی آمدنی اور میرٹ پر مبنی اسکالرشپ کے امتحان میں نوگڑھ بلاک کے کھجوریا کی رہنے والی طالبہ نکہت پروین بنت عبد المبین منصوری کو 25واں جب کہ سچن یادو کو 37واں مقام حاصل ہوا ہے۔
شری سنگھیشوری انٹر کالج تتری بازار کے دونوں طلباء نے قومی آمدنی اور میرٹ پر مبنی اسکالرشپ امتحان میں کامیابی حاصل کرکے اپنا، اپنے اسکول اور اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے۔
دونوں طلبہ نکہت پروین بنت عبدالمبین منصوری اور سچن یادو ولد رام رکشا یادو کو قومی آمدنی اور میرٹ پر مبنی اسکالرشپ (NMMS) کے امتحان میں کامیابی ملنے کے بعد 1 ہزار روپئے ماہانہ کی شرح سے چار سال تک 48 ہزار روپئے کا اسکالرشپ ملےگا۔
اسکول کے پرنسپل ونے انمول اور کلاس ٹیچر انکت یادو نے دونوں طالب علموں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور انہیں مزید بہتر تعلیم حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں بھی دی ہیں۔
مذکورہ بالا کے تعلق سے نکہت پروین کے والد عبدالمبین منصوری اور سچن یادو کے والد رام رکشا یادو نے مشترکہ طور پر دونوں طلباء کی کامیابی کا سہرا شری سنگھیشوری انٹر کالج کے پرنسپل ونے انمول اور خاص طور پر کلاس ٹیچرز انکت یادو، مدھوریندر اور تمام اساتذہ کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسکول کے تمام اساتذہ بالخصوص کلاس ٹیچر انکت یادو وغیرہ کی بہترین رہنمائی کے بعد ہی دونوں طلباء نے کامیابی حاصل کیا ہے اور انہوں نے تمام اساتذہ سے اس امید اور توقع کا اظہار بھی کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسکول کے تمام طلباء کو اسی طرح سے درس و تدریس دیتے رہیں گے۔
