پارٹی کے ضلع دفتر پر یوم تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی۔
(عبدالمبین منصوری)
سدھارتھ نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر نشاط علی کی صدارت میں یکم مارچ کو پارٹی کے ضلع دفتر پر پارٹی کے يوم تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی۔
اس موقع پر پارٹی کے تمام کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر پارٹی کے یوم تاسیس کی مبارکباد بھی دیا۔
اس موقع پر ضلعی صدر نشاط علی نے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا یوم تاسیس چونکہ 2 مارچ کو منایا جاتا ہے اس لیے پارٹی ہائی کمان کے حکم کے مطابق اس سال یکم مارچ کو پارٹی کا یوم تاسیس منایا جا رہا ہے۔ضلعی صدر نشاط علی نے کہا کہ پارٹی کے ہر کارکن کو آج یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ پارٹی کے نظریہ کو عوام تک پہنچائیں گے اور مسلمانوں اور استحصال زدہ سماج کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اور حکمرانوں کو یہ باور کرانا چاہیے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین مسلمانوں اور استحصال زدہ سماج کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔
ضلعی صدر نشاط علی کی صدارت میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ضلع مجسٹریٹ کو آئندہ رمضان المبارک میں بجلی، پانی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔
میمورنڈم کے ذریعے ضلع مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ رمضان کا مہینہ ہمارے لیے بہت اہم ہےاس لیے ہمیں مناسب بجلی، پانی اور صفائی کی ضرورت ہے۔ جہاں جہاں بجلی، پانی اور صاف صفائی کا نظام درست نہیں ہے اُسے فوراً صحیح کروا کیا جائے۔اکثر بجلی گل ہونے کی وجہ سے پانی کی فراہمی میں عوام کو خلل پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ صفائی کا نظام بھی کہیں کہیں تسلی بخش نہیں ہے۔ اس لیے تمام مسائل کی وجہ سے مسلمانوں کو رمضان میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس لیے ضلع مجسٹریٹ سے درج ذیل نکات پر توجہ دینے کی گذارش کی گئی ہے۔
رمضان کے دوران بلاتعطل خاص طور پر سحری اور افطار کے وقت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
رمضان کے دوران مناسب اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنايا جائے۔
رمضان کے دوران مساجد کے ارد گرد باقاعدگی سے صاف صفائی کروایا جائے۔
