ظہیرآباد 7/مارچ(مشرقی آواز جدید): کوہیر منڈل میں واقع موضع منیار پلی کی نئی کالونی میں پانی کی قلت کو لیکر یہاں کے مکینوں نے سابق وزیر و انچارج مسٹر اے چندرا شیکھر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے علم میں لاتے ھوئے مطالبہ کیا تھا کہ مذکورہ کالونی میں مکینوں کےلئے پانی کی قلت کو دور کرتے ھوئے ایک بورویل کی تنصیب عمل میں لائی جائے۔ چنانچہ فوری طور مسٹر اے چندرا شیکھر صاحب نے ایک بورویل کی گاڑی منیار پلی بھیجا کر بورویل کی کھدائی عمل میں آئی۔جس میں پانچ انچ پانی نکل آیا۔گاؤں کی عوام میں خوشی کی محسوس کی جارہی ہے۔

اس موقع پر کانگریس کے سینئر قائدین مسٹر بی راج کمار، مسٹر رام لنگا ریڈی کے علاوہ گاؤں کی عوام اور گرام پنچایت کے لوگوں نے مسٹر اے چندرا شیکھر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے