ظہیرآباد اسلامک سنٹر میں آئیٹا تلنگانہ کے صدر میر ممتاز علی و دیگر کا خطاب

ظہیرآباد۔ 14/مارچ ( مشرقی آوازجدید): آئیٹا AIITA ڈویژن ظہیرآباد کی کل شام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد پر ایک دعوت افطار برائے اساتذہ مسلم وغیر مسلم زیر صدارت صدر آئیٹا تلنگانہ جناب میر ممتاز علی منعقد ہوئی جس میں انھوں نے کہا کہ آئیٹا ایک کل ہند سطح کی اساتذہ تنظیم ہے جو اساتذہ کو ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرواتی ہے۔ دعوت افطار قومی یکجہتی کی مثال ہے جس کے مہمان خصوصی منڈل ایجوکیشنل آفیسر ظہیرآباد جناب یس بسوا راج نے رمضان کی پر خلوص مبارک باد پیش کی اور مسرت کا اظہار کیا کہ آئیٹا ہر سال اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم پر لاتی ہے۔

تلگو مقرر خواجہ یوسف الدین بھونگیر نے روزہ کا مقصد اور توحید و رسالت اور آخرت پر گفتگو کی۔ اعزازی مہمانان رنجہول صدر مدرس نانو سنگھ جی ٹی اے، صدر شنکر یا ٹی پی ٹی ایف صدر اشوریا پی آر ٹی یو ضلع صدر تلسی رام اپنے ملے جلے تاثرات کہ آئیٹا اتحاد و اتفاق کی علمبردار ہے جو ہم تمام کو خیر سگالی ملاقات کا موقع فراہم کرتی ہے، ہم شکر گزار ہیں۔ اس کا آغاز لئیق احمد کی تلاوت و اردو ترجمانی اور شیخ ولی کی تلگو ترجمانی سے ہوا۔ اس موقع پر اسٹیٹ جنرل سیکرٹری عبدالمجیب، اسٹیٹ پرنٹ میڈیا سیکرٹری محمد معین الدین، امیر مقامی جماعت اسلامی محمد ناظم الدین غوری، یو ٹی ایف صدر محمد سراج الدین آئیٹا ضلعی صدر محمد سراج کے علاوہِ اساتذہ تنظیموں کے ذمہ داران و دیگر مسلم و غیر مسلم اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مقامی صدر خواجہ نظام الدین نے اظہار تشکر کیا جبکہ سید رؤف نے نظامت کی۔ اساتذہ برادران وطن کی قابل لحاظ تعداد نے تلگو قرآن کے نسخے حاصل کرتے ہوئے مطالعہ کا عزم کیا۔ افطار کا معقول نظم کیا گیا محمد ارشاد عمران احمد خان نائب صدر سید عبدالحفیظ سکریٹری نے مہمانان کا استقبال کیا محمد سالار خازن عبدالمجید میڈیا محمد قیصر غوری سید اظہر الدین نے معقول انتظامات کئے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے