بیدر۔ 17؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): جماعت اسلامی ہند بگدل کی جانب سے موضع بگدل میں کل برادران وطن کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کثیرتعداد میں بگدل کی اہم شخصیات شریک رہیں جو محکمہ پولیس ، تجارت ، دوکانداری ،سرکاری جاب اور زراعت سے تعلق رکھتی تھیں۔جماعت اسلامی ہند کے رکن جناب ذاکر حسین صاحب نے کنڑا زبان میں رمضان اور اسلام سے متعلق گفتگو کی ۔ جس کو کافی پسند کیاگیا۔ بعدازاں بردران وطن اور جماعت اسلامی ہند کے داعیوں نے روزہ کھولااور مل جل کرافطار کیا۔
کہاجاتاہے کہ اس پروگرام میں بگدل کے بہت سے نوجوانوں نے بھر پور تعاون پیش کیااور اس کااثر بگدل کے سماج پر فوری طورپر دیکھنے کوملا۔ کیوں کہ دیہاتوں میں باتیں تیزی سے اثر کرتی ہیں۔
