بسوا کلیان کی الماس مسجد میں انگریزی لیکچرر جناب عبد القادر کا جمعہ کاخطاب

بسوا کلیان۔ 4؍اپریل(نامہ نگار): مسجد الماس بسوا کلیان میںنماز ِ جمعہ سے قبل جناب عبد القادر انگریزی لیکچرر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان لانے کے بعد ایمان پر ثابت قدمی کے ساتھ زندگی گزارنے اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوںنے قرآن کی آیات دل شکستہ نہ ہو، غم نہ کرو، تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو (سورہ آل عمران) سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ لو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔ (سورہ آل عمران) اے ایمان لانے والوں! تم پورے کے پورے اسلام میں آجاؤ اور شیطان کی پیروی نہ کرو کہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے(سورہ بقرہ)کاحوالہ دیتے ہوئے آگے کہاکہ سیاست بھی دین اِسلام کا حصّہ ہے, ہم سب کو بڑھ چڑھ کراس میں حصّہ لینا ہوگا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے ہمیں معلوم ہوتاہے کہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم نے سیاسی امور بذات خود دیکھے اور ان امور کو انجام دینے کے لئے صحابہ کرام کو تیار کیا۔

جناب عبدالقادر نے ملکی پس منظر میں مسلمانوں کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ ہمارے درمیان نااتفاقی بڑھنے اور اتحاد نہیں رہنے کی وجہ سے حکومت کے ذمہ دارافراد ہمیں نقصان پہنچا رہے ہیںلہٰذا ہمیں اپنے ایمان پر غور و فکر کرنا چاہیے اور ابھی حال ہی میں ملک کے حکمرانوں نے وقف امنڈمنٹ بل کو پاس کیا ہے، اس سے اب ہمارے قبرستان اور مساجد بھی خطرے میں ہیں۔ ہم سب کو شعور کے ساتھ معاشرتی اور سیاسی زندگی گزارنے کی ضرورت ہے۔ جمعہ کا عربی خطبہ اور نمازجمعہ حافظ افضل صاحب نے پڑھائی ۔ مسلمانوں کی کثیر تعداد مسجد الماس بسوا کلیان میں نماز ادا کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے