ظہیرآباد 5/مارچ(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کوہیر منڈل کے سیاسی سماجی کانگریسی قائدین نے ،،بابو جگ جیون رام،، کی پیدائش کی تقریب منعقد کرتےہوئے کوہیر منڈل میں واقع چنتل گھاٹ قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے نمبر 65 پر ،،بابو جگ جیون رام،،کے مجسمے کو پھول مالا وخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ملک کے لئے انکے خدمات اور کارناموں کو سراہا۔ مزید انہوں یہ بھی کہاکہ بابو جگ جیون رام ایک دلدار انسان تھے اور ایک عرصے دراز تک پارلیمنٹ کے ممبر کے طور خدمات انجام دیں۔
اس موقع پر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے انچارج مسٹر اےچندرا شیکھر صاحب، کوہیر منڈل کے صدر رام لنگا ریڈی، سابق ایم پی ٹی سی ملنا پٹیل، ھوگیلی راملو،اے یم سی ڈائریکٹر اشوک، یس سی سیل کے صدر انیل،آئی ین ٹی یو سی(ایف) راجکماراور منڈل کانگریس قائدین، ملیکا ارجن، اشوک، مرجل،جگدیش سوامی،منیر ،اشرف، اقبال، جیسے دیگر سیاسی سماجی قائدین بھی موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے