ظییرآباد 19/ اپریل(مشرقی آوازجدید): اسپیشل اُردو ڈی ایس سی منعقد کرنے الفلاح ایجوکیشنل ٹرسٹ ظییرآباد صدر محمد وسیم الدین راہی نے حکومت سے مطالبہ کیا. انہوں نے مزید کہا کہ ابھی حال ہی میں ڈی ایس سی منعقد کیا گیا تھا . لیکن اردو میڈیم کی نصف سے زائد جائیدادیں اُردو میڈیم میں عدم دستیاب طبقات کے لیے مختص کرنے کی وجہہ سے وہ ہنوز مخلوعہ ہیں. دو طرف اُردو میڈیم اسکولس میں اساتذہ نہ ہو نے کی وجہ سے کئی اسکولس بند ہوگئے ہیں اور کئی اسکولس قریبی اسکولس میں ضم ہو چکے ہیں. تاہم موجودہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے اس اعلان پر کہ بند اسکولس کو بحال کیا جائے گا پر اردو طبقہ میں خوشی کی لہر ہے. انہوں نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ اردو طبقہ کی اس خوشی کو مایوسی میں بدلنے نہ دیں. محمد ابراہیم راہی جنرل سیکرٹری الفلاح ایجوکیشنل ٹرسٹ ظییرآباد نے کہا کہ کانگریس حکومت نے انتخابات سے جو مائناریٹی ڈیکلریشن جاری کیا تھا. اس میں یہ وعدہ کیا تھا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی بر سر اقتدار آنے پر اسپیشل اُردو ڈی ایس سی منعقد کیا جائے گا. تاہم انہوں نے پر زور اپیل کی ہے کہ حکومت تلنگانہ نے ٹیچرس اہلیتی امتحان کا نو ٹفکیشن جاری کیا ہے. اس کے فوری بعد اسپیشل اُردو ڈی ایس سی کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے اردو میڈیم اُمیدواروں کی بے چینی کو دور کیا جائے. اس موقع پر محمد عامر احمد نائب صدر الفلاح ایجوکیشنل ٹرسٹ ظییرآباد، محمد اکبر علی خازن الفلاح ایجوکیشنل ٹرسٹ، سید عابد ہاشمی رکن عاملہ، محمد قدرت رکنِ عاملہ کے علاوہ دیگر موجود تھے.۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے