بیدر۔ 21؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): بھارت رتن ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کے 134ویں جینتی اتسو کے جز کے طورپر بودھ بھوشن اسپورٹس اکاڈمی ہارورگیری ، بیدرضلع ، کرناٹک اور بیدر ضلع فٹ بال اسوسی ایشن کے اشتراک سے نہرواسٹیڈیم ، بیدر میں 26، 27اور 28اپریل2025ء کوسہ روزہ اسٹیٹ لیول بی آرامبیڈکر اوپن ٹوآل فٹ بال ٹورنمنٹ کاانعقادعمل میں آئے گا۔ اس فٹبال ٹورنمنٹ میں حیدرآباد، ہبلی ، دھارواڑ، کلبرگی اور بیدر شہر کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔
ٹورٹمنٹ کاافتتاح بدست عزت مآب جناب ایشوربی کھنڈرے محکمہ جنگلات ، حیاتیات اور ماحولیات ، اور بیدر ضلع انچارج وزیر، حکومت کرناٹک ہوگا۔ مہمان ِخصوصی کی حیثیت سے عزت مآب جناب رحیم خان وزیر برائے بلدیہ اور حج ، حکومت کرناٹک شریک ہوں گے۔ خصوصی مدعوجناب شیوراج ہاسن کر سابق ضلع پنچایت صدر رہیں گے۔ جناب جناب وی ایم جیوتی KSPS، مؤظف DSP نے عوام الناس سے شرکت کی خواہش کی ہے۔ واضح رہے کہ بیدر ضلع کی تمام دلت سنگھرش سمیتیاں استقبالیہ کمیٹی میں شامل ہیں۔

