بیدر۔ 23؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): مختلف ذرائع سے اطلاع ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی جانب سے بیدر میں 24؍اپریل کو وقف قانون مخالف احتجاجی ریلی کاانعقادعمل میں آنے والاتھا، چوں کہ کل کشمیر میں آتنک وادی حملہ ہواہے جس میں 30کے قریب بے گناہ افرادمارے جاچکے ہیں، اس لئے اس دردناک حادثہ کے پیش نظر وقف قانون مخالف احتجاجی ریلی کے انعقاد کی
تاریخ کو آگے بڑھایاگیاہے۔ کہاجارہاہے کہ یہ احتجاجی ریلی بیدر میں 28؍اپریل پیر کوہوگی۔ زائد تفصیلات کے لئے بیدر کے ارباب مجاز سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔ ہمارے پاس ان سے رابطے کیلئے کوئی موبائل نمبر نہیں ہے۔ورنہ اس نمبر کوشیئر کردیاجاتا۔

