ایڈوکیٹ محترمہ جلیسہ یاسمین صاحبہ انچارج شعبہ خواتین آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی شرکت
ظہیرآباد۔ یکم مئی (مشرقی آواز جدید): مفتی عبدالصبور قاسمی کنوینر تحفظ اوقاف مہم ظہیراباد کی اطلاع کے بموجب مسلم پرسنل لابورڈ کی جانب سے جاری ملک گیر احتجاجی تحریک ًوقف بچاؤ دستور بچاؤ "کے ضمن میں خواتین کا ایک عظیم تاریخی مرکزی کل جماعتی احتجاجی اجلاس عام ،،بعنوان وقف بچاؤ دستور بچاؤ،، بتاریخ 6 مئی 2025 بروز منگل صبح دس بجے تا دوپہر دو بجے بصدارت حضرت مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی سرپرست وقف بچاؤ دستور بچاؤ مہم ظہیراباد منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کنوینر وقف بچاؤمہم تلنگانہ محترمہ ایڈوکیٹ جلیسہ یاسمین صاحبہ انچارج شعبہ خواتین آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ تشریف لائنگے اس کے علاوہ جامعہ گلشن خیرالنساء کی صدر معلمہ جامعہ حنفیہ للبنات کی صدر معلمہ محترمہ عالمہ بشری افروز صاحبہ ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ظہیراباد ذمہ دار شعبہ خواتین سنی د عوت اسلامی کے خطابات ہونگے۔ اس کے علاوہ حضرت مولانا عبدالمجیب صاحب قاسمی ۔مفتی نذیر احمد صاحب حسامی ۔محترم جناب قاضی ضیاء الدین صاحب۔محترم جناب ناظم الدین غوری صاحب مولانا معصوم عالم صاحب بھی اس اجلاس میں شرکت فرمائنگے جمعیتہ علماء صفاء بیت المال سنی دعوت اسلامی ۔جماعت اسلامی جمعیتہ اہل حدیث مسلم ایکشن کمیٹی اور دیگر تمام ہی تنظیموں کے ذمہ داران شہر، نے اپیل کی ہے۔ ظہیراباد کے اطراف واکناف کی تمام خواتین اسلام ودختران ملت سے کثیر تعداد میں شریک ہوکر اپنے ملی اتحاد اور اسلامی حمیت کے ثبوت دیں۔۔۔۔
