بیدر۔ 4؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): کملا ۔ ہمپنا ساہتیہ ویدیکے بنگلور اور کرناٹک چترکلاپریشد بنگلور کے اشتراک سے نڈوجا ہمپنا ویرچت کی دیسی کاویہ ’’چارووسنتا‘‘ کی رسم ِ اجراء وزیراعلیٰ کرناٹک سدرامیا کے ہاتھوں ، 5؍مئی 2025ء بروزپیر صبح 11:30بجے دن کرناٹک چترکلاپریشد ، کمار کرپا راستے بنگلور میں عمل میں آئے گی۔ چارووسنتا کا فارسی ترجمہ کشمیر کے پروفیسر سید افضل حسین نے کیاہے۔ غلام رسول خان اور دیگر نے ان کاساتھ دیاہے۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر بی ایل شنکر چیرمین راشٹر کوی کوئمپو پرتشٹھان ، اور کرناٹک چترکلاپریشد کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر پرشوتم بیڑی ملے چیرمین کنڑا ابھی وردھی پرادھیکار ، ڈاکٹر کے ایل مکند راج ، چیرمین کرناٹک ساہتیہ اکادمی اور ڈاکٹر ماہر منصور سینئر ادیب اور مترجم شریک رہیں گے۔ مہمانان خطا ب بھی کریں گے۔ محترمہ راج شری ایچ این ، آرتی ایچ این سکریڑیزکے علاوہ چیرمین اور اراکین چترکلا پریشد نے تمام سے وقت ِ مقررہ پر شرکت کی اپیل کی ہے۔
