ظہیرآباد۔4/مئی(مشرقی آوازجدید): گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا جی آئی اوظہیرآباد یونٹ کی صدر حظیفہ افنان کی اطلاع کی بموجب مقامی یونٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی طالبات وخواتین کے لئے اسلامی گرمائی کلاسیس کا اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد میں اہتمام کیا گیا ہے جو 5/مئی سے 15مئی تک چلیں گے جس کے اوقات صبح 10:00سے 1:00بجے دوپہر رہیں گے جن کی حد عمر 13 تا 30 سال ہوگی اور جس کی رجسٹریشن فیس بر سر موقع صرف 50/.روپے رکھی گئی ہے جس میں قرآن کو سمجھنے اسلام کی بنیادی معلومات عربی زبان حفظ قرآن زندگی کے آداب ذہانت کی تلاش وقت کا صحیح استعمال انڈور گیمز شخصیت کا ارتقاء کے لئے موثر تقاریروغیرہ ہونگے خواہش مند والدین سے پرخلوص اپیل ہے کہ وہ اپنی لڑکیوں اور خواتین کو اس زرین موقع سے استفادہ حاصل کروائیں۔۔۔
