چٹگوپہ۔ 5؍مئی (محمد عبدالقدیرلشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے شامتاباد دیہات کی ایک طالبہ ایشوریہ ولد امبنا نے کندگوڑ دیہات کے گروکل اسکول سے ایس ایس ایل سی امتحان میں 98.88 فیصد نمبر حاصل کرکے ہمناآباد اسمبلی حلقہ میں پہلا اور ریاستی سطح پر 8واں رینک حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کیا۔ جس پر مسٹر ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل ایم،ایل،سی، ہمناآباد نے اپنے گھر پر اس طالبہ کو اور اس کے والدین کی شالپوشی گلپوشی کرتے ہوئے ایک کتاب دی اور مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پرایم ایل سی مسٹر بھیم راؤ بی پاٹل و دیگر موجود تھے۔
