ظہیرآباد 7/ مئی (مشرقی آواز جدید): گرمائی تعطیلات کو قیمتی بنانے کے لیے مفتی نذیر احمد حسامی کی لکھی ہوئی جامع اور مفید دینیات،، دینیات ابن جیلانی ،،  کتاب کے ذریعہ طلباء و طالبات خواتین اور حضرات کے لیے بمقام جامعہ عائشہ نسوان پستاپور ظہیرآباد میں ایک شاندار،، مقابلہ دینیات،، 1 جون بروز اتوار منعقد کیا جا رہا ہے، دینیات کی اس کتاب میں بچوں کے لیے کلمات اسلام سے لے کر موت تک کے تمام شرعی احکام بالکل عام فہم زبان میں لکھے گئے ہیں اس کتاب کی تیاری سے دین کی تقریبا بنیادی باتوں کا علم ہوگا،اس مقابلہ کے لئے پانچ چھ سال سے آٹھ دس سال تک کی عمر کا ایک گروپ پھر گیا رہ سے پندرہ سال تک کی عمر کا دوسرا گروپ اور پھر 16سال کی عمر سے اوپر کا تیسرا گروپ بنایا گیا ہے، پہلے گروپ والوں کو 50 اسباق اور دوسرے گروپ والوں کو 60 اسباق اور آخری گروپ والوں کو 95 اسباق کی تیاری کرنا ہوگا ، البتہ اس میں خطبات جمعہ ، عیدین اور نکاح کو یاد کرنے کی ضرورت نہیں ہے، پہلے گروپ کا مقابلہ تقریری ہوگا، دوسرے اور تیسرے گروپ کا مقابلہ تحریری ہوگا، اور سوالات اور جوابات میں تمام طلباء اور طالبات کے لیے اور خاص طور پر انگلش میڈیم طلباء اور طالبات کے لیے یہ سہولت ہوگی کہ جوابات رانگ یا رائٹ یا خالی جگہوں کو پر کیجئے جیسے انداز میں لکھنا ہے،  اور انگلش میڈیم طلباء کے لیے سوالات  رومن انگلش میں ہوں گے، پھر ہر گروپ میں تین تین انعامات رکھے گئے ہیں، جس میں ہزار روپے سے لے کر ساڑھے تین ہزار روپے تک کے انعامات دیے جائیں گے، پھر مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام طلباء اور طالبات کو،، سند شرکت ،، بھی دی جائے گی ، جس میں علماء کرام کی دستخطیں ہوں گی،  اور انعام یافتہ طلباء و طالبات کے نام اور ان کے اداروں کے نام اخبارات میں شائع کیے جائیں گے، اس ضمن میں ظہیرآباد کے علماء کرام مولانا عتیق احمد قاسمی ، مفتی عبدالصبور قاسمی، مولانا عبدالمجیب قاسمی ، مفتی عبید الرحمن قاسمی، حافظ محمد اکبر ناظم الدین غوری ، قاضی ضیاء الدین ، فرحان قادری اور دیگر انگلش میڈیم اسکولوں کے ذمہ داروں نے سرپرستوں سے گذارش کی ہے کہ اپنے بچوں کو اس مقابلہ کے لیے تیار کروائیں تاکہ گرمائی تعطیلات میں بچے دین کی بنیادی باتیں سیکھ لیں،حافظ عبدالقادر اور حافظ عبدالقیوم ذمہ دار جامعہ عائشہ نسوان نے مساجد کے صدور حضرات اور ائمہ کرام سے گذارش کی ہے کہ جمعہ میں اس مقابلے کا تفصیلی اعلان کرکے نسل نو کی فکر کریں ، خواہش مند حضرات اپنا نام 20 مئی تک اس فون نمبر پر رجسٹریشن کروائیں ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے