بیدر۔ 13مئی (پریس نوٹ): ادارہ ادب اسلامی ہند، وومینس ونگ، بیدرکی ذمہ داران محترمہ رخسانہ نازنین ، محترمہ سیدہ وسیمہ بانو، محترمہ ارم فاطمہ اور محترمہ وائفہ اشرف نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کرناٹک اردو اکادمی کی جانب سے جن جن خواتین مصنفین کے مسودات کو اکادمی نے منتخب کیاہے، انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب مذکورہ ذمہ داران نے کہاہے کہ ہمیں بے پناہ مسرت ہے کہ کرناٹکا اردو اکیڈمی نے ریاست کے مصنفین کی توقعات کو پورا کرتے ہوئے کتابوں کی اشاعت کے لئے جو مسودات طلب کئے تھے انہیں منظوری دے دی ہے۔ ہم ادارہ ادب اسلامی ہند، وومینس ونگ بیدرکی جانب سے کرناٹکا اردو اکیڈمی کے صدر اور عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انکی قیادت میں کتابوں کی اشاعت کے حوالے سے ایک بڑا کام ہورہا ہے اور تمام خاتون قلمکاروں افسرنسرین انصاری ’’ذرہ ء کائنات ‘‘ ، رضیہ بی زوجہ مصطفی ’’ریاست کرناٹک میں اردو نعت گوئی ‘‘ ، ڈاکٹر کوثر فاطمہ ’’شعاعِ افسانہ‘‘ ، ناہید طاہر ’’ساحل کو چھوکر‘‘، سیدہ نیلوفر ’’درِّ نایاب ‘‘، ڈاکٹر مکشف جہاں ’’کشتِ ویراں‘‘ ، سلمیٰ صنم ’’ابابیل‘‘، تحسین بیگم ’’خالد سعید فن اور فن کار‘‘ ، رخسانہ نازنین’’جینے کے لئے ‘‘،ریشماں طلعت شبنم ’’متاعِ سوزِ دروں ‘‘، ڈاکٹر سیدہ انجم آراء ’’اردو غزل کااستعاراتی نظام ‘‘، اسریٰ سعید ’’تخلیات ِ زرین‘‘، عشرت جہاں زیب’’کلام ِ زیب‘‘، رفعت آسیہ شاہین ’’دردِ مشترک‘‘، شاہین سرور انصاری ’’انمول موتی شمع فروزاں ‘‘ ، سلمیٰ سلطانہ خانم ’’ایچ سید احمد (ایڈوکیٹ)، ڈاکٹر زرینہ شمستی ’’کرناٹک میں خاکہ نگاری‘‘،ڈاکٹر انجم فاطمہ ’’ادبی جہات‘‘، اور ڈاکٹر بی ٹی للیتانائک ’’عید اور بلیدان‘‘ کوتہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی کتابوں کو اشاعت کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ اللہ کرے آپ سب یونہی اردو ادب کی خدمت انجام دیتی رہیں اور زبان وادب کے حوالے سے تاریخ رقم کرتی رہیں۔آپ کا لکھتے رہنادراصل انسانی مزاجوں کی تہذیب کرنا ہے اور مظلوم جذبوں کوقوت ِ گویائی بھی عطاکرنا ہے کہ اللہ نے یہ ہنر آپ تمام کوعطاکیاہے۔ اللہ کرے آپ تمام کی تخلیقات نوعِ انسانی کاسرمایہ ثابت ہوں ۔ آمین۔

