ظہیرآباد۔13/مئی(مشرقی آوازجدید): ظہیرآباد کی مشہور و معروف علمی، روحانی صوفی سلسلہ قادریہ کی بزرگ شخصیت صوفی با صفا پیر طریقت رہبر شریعت تقدس مآب حضرت سید شاہ عزیز الدین قادری عم سجاد نشین بارگاہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز قادری شہید بغدادی رح  کے سانحہ ارتحال پر رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد سریش کمار شٹکار  نے حضرت کی قیام گاہ واقع محلہ گڑھی پہنچ کر افراد خاندان سے ملاقات کی اور اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور پرسہ دیا۔
اس موقع پر جناب سریش کمار شٹکار نے کہا کہ اس ہمہ جہت بزرگ کی وفات سےکافی خلا پیدا ہوا ہے جس کی برپائی کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے حضرت ظہیرآباد میں صوفیانہ، تعلیمی اور فلاحی کاموں کے فروغ کے لیے معروف تھے۔ حضرت سید شاہ عزیز الدین قادری صاحب نہایت باوقار شخصیت کے مالک تھے وہ ایک عظیم مرشد ،صوفی ،اور سنجیدہ فکر کہ حامل مربی تھے۔ وہ گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار تھے اور ہر روز ہندو مسلم ہر طبقے کے لوگ ان کی دعاؤں سے شفایاب ہوتے تھے۔  حضرت کے سماجی خدمات ہمارے شہر اور ضلع کے لیے ناقابل فراموش ہے۔آخرمیں رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد سریش کمار شیٹکار نے حضرت کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کی اور حضرت کے سوگواران خاندان سے دلی تعزیت کی۔
اس موقع پر فرزند اکبر سید شاہ حسام الدین قادری،سید شاہ افسر پاشا قادری صاحب ،سید شاہ محب الدین قادری بابا صاحب ،سید فرحان قادری بغدادی، سید شہباز قادری ،سید شفاعت قادری، محمد ارشد الزماں پٹیل کوآپشن ممبر مگڑم پلی،محمد مقصود مگڑم پلی منڈل پریسیڈنٹ، بهاسكار  ریڈی ایکس زیڈ پی نیالكل منڈل، شکلاوردھن ریڈی، اشوک ایکس ایم پی ٹی سی علی پور، محمد شاکر علی وائس ایم پی پی کو ہیر ،محمد عنایت پہلوان ،محمد یونس کونسلر ویگر سیاسی قائدین موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے