بیدر۔ 15 ؍مئی(محمدیوسف رحیم بیدری): ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ ایکسچینج آفس بیدر، گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، آئی ٹی آئی کالج احاطے، کمبارواڑا کراس، منہلی روڈ، بیدر میں 17؍ مئی کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس جاب فیئر میں پرائیویٹ کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ دیہی امیدواروں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔ حصہ لینے والے امیدوار موبائل نمبر 7892620675، 8660154676، 8867200358 پر کال کرکے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ ایکسچینج آفس بیدر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے