ترقیاتی مرکز سمریاواں ضلع سنت کبیر نگر کے مدرسہ تجوید القرآن موضع رکسا کلاں میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت جاوید چودھری ممبئی نے کی، اور نظامت کے فرائض مفتی محمد سلمان قاسمی بلرامپوری نے انجام دیئے۔

جلسہ کا آغاز حافظ محمد ہمام سلمہ کی تلاوت سے ہوا، اور نعت مشہور شاعر اسعد بستوی نے پڑھی۔
اس کے بعد گزشتہ برس ہوئے سالانہ امتحان میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے پچاس بچوں کو مدرسہ کی جانب سے ان کے حسن کارکردگی کے اعتبار سے گرانقدر انعامات جیسے بکس والا قرآن، بہشتی زیور، بیگ، دیوار گھڑی وغیرہ انعامات سے نوازا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے مفتی محمد ضیاء الدین قاسمی امام و خطیب جامع مسجد فیض آباد نے علم دین کی اہمیت و فضیلت پر مختصر و جامع خطاب کیا۔ اور مولانا اختر حسین قاسمی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں حصول علم پر مہمیز کیا۔ مولانا مطیع اللہ قاسمی کے اختتامی کلمات و دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا۔
اخیر میں مدرسہ کے ناظم مولانا محب الرحمان قاسمی نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ماسٹر عبد المعز، مولانا شعیب ندوی، مولانا اسجد، مولانا احمد قاسمی، حاجی یونس، لیاقت علی، نسیم احمد، امداداللہ سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے