چٹگوپہ۔ 21؍مئی (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ شہر کی عوام کو مطلع کرنے کے لئے ٹاؤن میونسپل کونسل چٹگوپہ کے چیف افسرحسام الدین بابا نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہاہے کہ اگر موجودہ سال 2025-26 کاپراپرٹی ٹیکس 30/06/2025 تک ادا کیا جاتا ہے، تو پراپرٹی ٹیکس میں 5% کی چھوٹ ہوگی۔ حکومتی آرڈر کے پیش نظر پانچ فیصد چھوٹ ٹیکس میں دی جارہی ہے۔ لہٰذا قصبے کی تمام عوام سے گزارش ہے کہ وہ 30؍جون تک رواں سال 2025-26 کااپنا پراپرٹی ٹیکس ادا کریں اور حکومت کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس میں 5% رعایت سے فائدہ اٹھائیں۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ گزشتہ سال کا پراپرٹی ٹیکس، واٹر ٹیکس اور بزنس لائسنس ٹیکس ادا کریں اور ٹاؤن کی ترقی میں تعاون فرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے