ظہیرآباد 31/ مئی(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کے جھرہ سنگم منڈل موضع ماچنور کی ضعیف خاتون ،،کوسگی مناما ،،کے شوہر ،،رامولو کوسگی سروجا،، کو ظہیرآباد جھرہ سنگم منڈل موضع ماچنور متوطن رامولو کو حکومت نے 1978 میں موضع کے مضافات میں سروے نمبر 100/12 میں 4 ایکڑ زمین دی تھی دونوں میں 100/12/1 2 ایکڑ تقسیم کی گئی عرصہ دراز سے زمین پر کاشت کررہے ہیں لیکن ابھی تک انھیں ڈیجیٹل زرعی اراضی پاس بک نہیں دی گئی اس خصوص میں کئی مرتبہ ریونیو آفس جھرہ سنگم منڈل میں اعلی عہدیداروں کی دفتر کے چکر کاٹ رہی ہے۔ لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا ہے۔منڈل تحصیلدار اور آر آئی جدید پٹہ پاس بکس دینے کے لیے 20 لاکھ کی رشوت طلب کررہے ہیں۔ مذکورہ کسان نےجب اہلکاروں کو بتایا کہ ہم اتنی رقم کہاں سے اداکریں۔ عہدیداروں نے اسرار کیا کہ اگر انھیں رقم نہیں دی گئی تو ان کی پٹہ پاس بک کی کاروائی نہیں کی جائیگی۔زرعی کسان خاتون نے بتایا کہ جھرہ سنگم منڈل کے ریونیو عہدیداروں مقامی تحصیلدار اور آر آئی ہمارے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔ کیونکہ ہمارا کوئی سہارا نہیں ہے۔ وہ اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس 1978 سے اب تک کا تمام ریکارڈ موجود ہونے کے باوجود ہم تحصیلدار دفتر کے چکر لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ضلع کلکٹر سنگاریڈی کے دفتر میں درخواست دی ہے کہ ہم غریبوں کو انصاف ملے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے