چٹگوپہ۔ یکم جون (عبدالقدیرلشکری): چٹگوپہ ٹی ایم سی کے صدر اور نائب صدر کے استعفیٰ کی وجہ سے مخلوعہ عہدوں پر 11؍جون کو چٹگوپہ چیرمین اورنائب چیرمین کے لئے انتخابات ناگزیر ہوگئے ہیں۔ چٹگوپہ تحصیلدار منجوناتھ پانچال کے مطابق وہ انتخابات 11؍جون کو ہوں گے۔ صبح 9بجے تا 11؍ بجے کے درمیان نامزدگیاں عمل میں آئیں گی۔ ایک بجے تا 1:30بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ ہوگی ۔ دیڑھ بجے تا دوبجے کے دوران نام واپس لینے کاموقع رہے گا۔ اور 2؍بجے دن انتخابات ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے