ظہیرآباد 21/ جون (مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں واقع ضلع پریشد ہائی اسکول دگوال میں آج ،،یوگا ڈے،،  مناتے ھوئے ایک تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب سے مسٹر محمد ذاکر حسین صاحب منڈل ایجوکیشن آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کے لئے تعلیم کے ساتھ،،یوگا،، بھی ضروری ہے ورزش سے صحت وتندرستی حاصل ھوتی یے جسم میں چستی وپھرتی رہتی ہے۔
اس موقع پر منڈل ایجوکیشن آفیسر جناب محمد ذاکر حسین صاحب کے علاوہ دیگر اسکولس کے اساتذہ وطلباء کی کثیر تعداد بھی  موجود تھی۔
واضح رھے کہ پہلے سے جو طلباء یوگا کررہے ہیں انکی حوصلہ افزائی کرتے ھوئے گلپوشی و شال پوشی بھی کی گئی۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے