بیدر۔ 19؍جون (پریس نوٹ): بیدر ضلع کے ممتاز نقاد ڈاکٹر شمس الدین حکیم لیکچرر گورنمنٹ کالج چنچولی ضلع گلبرگہ کی آج شالپوشی کی گئی۔ ممتاز شاعر اور ادیب وصحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے ڈاکٹر شمس الدین حکیم کی شالپوشی کی اور اپنی تازہ ترین تین کتابیں دکنی شعری مجموعہ ’’دکنی‘‘ ، حضرت رشید احمد رشید ؔ پر مختلف تحاریر کامجموعہ ’’لَے ‘‘ اور افسانچوں کامجموعہ ’’واخا‘‘ انھیں تحفہ میں پیش کی گئیں۔ خصوصاً ’’واخا‘‘ پر ڈاکٹرشمس الدین حکیم صاحب نے مقدمہ لکھاہے۔ اور اس کتاب کے افسانچوں کوبے حد سراہاہے۔ اس موقع پر جناب جعفر بیگ اور محمدایوب علی ماسٹر نیڈس بھی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے