تصویر: پاشاہ توکلی درگاہ چٹگوپہ شریف

درگاہ حضرت سیّد نور محمد پاشاہ توکلی مرزائی چشتی

بیدر۔20؍جون (نامہ نگار): درگاہ حضرت سیّد نور محمد پاشاہ توکلی مرزائی چشتی القادری قلندری ؒ المعروف باحضرت سیّد پاشاہ توکلی ؒ چٹگوپہ شریف بیلکھیراکراس تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کا 18واں سالانہ دوروزہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا۔27؍ذی الحجہ م 24؍ جون بروز منگل بعد نماز عشا ء غسل شریف کی رسومات کے ساتھ صندل شریف کاآغازہو گا۔تفصیلات کے بموجب حسب عمل روایت 28؍ذی الحجہ مطابق5 2؍جون بروزچہار شنبہ بعدادائیگی نمازظہر صندل مبارک حجرہ حضرت ممدوح ؒ’’قیام گاہ‘‘ سے برآمد ہوکر درگاہ حضرت ممدوح پہونچیگا۔ مسجد احاطہ درگاہ شریف میں ادائیگی نماز مغرب کے بعد پیرطریقت جناب سیّد عزیز احمد توکلی مرزائی چشتی القادری قلندری سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوح ؒ ، جمیع علمائے مشائخین عظام ، عقیدت مندان مریدین و معتقدین کی موجودگی میں رسومات صندل مالی کی جملہ خصوصی خدمات انجام دینگے ۔ اسی شب بعدنماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگا۔9 2؍ذی الحجہ مطابق 26؍جون بروزجمعرات بعدنمازفجرتاقبل از نمازظہر صبح تا نصف النہا ر طعا م ہو گا۔بعدنمازظہر جلسہ جشن چراغاں و سماع منعقد ہوگا،ساز پر ممتاز قوال نعتیہ ،منقبتی و عرفانی کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کرینگے، بعدنماز عصر فاتحہ خوانی و پیش کشی چادر گل و تقسیم تبرکات ہونگے۔تمام عقیدت مندان سے عرس وصندل شریف میں جنابسیدراشد علی پٹیل وجناب سید اسد پٹیل و برادران و منتظمین عرس شریف نے شرکت کی گذارش کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے