"بادشاہوں کا انتظار کریں اتنی فرصت کہاں فقیروں کو” ادب کلچر اینڈ ویلفیئر و پیپل چھاؤں کی محفل مشاعرہ
سہارنپور( احمد رضا): اردو دوست، اردو زبان کے مکمل فروغ اور خدمات میں پیش پیش سوشل اور صحافت کے میدان میں سیکڑوں اعزازات کے ضامن سید ہاشمی کی زیر نگرانی کل لکھنؤ کی سرزمین پر ایک پر وقار مشاعرہ منعقد ہوا جہاں سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سابق کابینہ وزیر، شیوپال یادو نے کہا کہ منور رانا صرف شاعری نہیں کرتے تھے بلکہ ملک اور سماج کی حقیقت کو بیان کرتے تھے منور رانا اس ملک کی آواز ہیں، جہاں لوگ ایک دوسرے کے مذہب، ذات یا زبان سے پہلے انسانیت کو پہچانتے تھے۔ لیکن آج موجودہ حکومت نے ایسا ماحول بنا دیا ہے، جہاں ادب، سوال، اور احساسات سب کو خاموش کرایا جا رہا ہے یا ملک مخالف کہا جا رہا ہے۔وہ یہاں ادب کلچر اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے منوّر رانا کی یاد میں اٹل کنوینشن حال میں منعقدہ مشاعرہ و کوی سمیلن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھےانہوں نے پروگرام کے منتظمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سمیہ رانا اور سعید ہاشمی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے مشاعرہ کا باضابطہ آغاز شرف نانپاروی کی نعت پاک سے ہوا جبکہ شمع روشن شیخ طارق نے کی مشاعرہ نصف شب تک آب و تاب کے ساتھ جاری رہا مشاعرہ کے پسندیدہ اشعار پیش خدمت ہے ۔۔۔۔۔
میرے دل میں تیرا سرور ہو،
میرا ہمسفر تیرا نور ہو۔
میری بندگی کو قبول کر،
میرے آئینے کو نکھار دے۔۔
شرف نانپاروی
جی خاندانی رئیس ہیں مزاج رکھتے ہیں نرم اپنا
تمہارا لہجہ بتا رہا ہے تمہاری دولت نئی نئی ہے
شبینہ ادیب
گلے ملتے ہیں سجدوں سے،
دعا سے بات کرتے ہیں۔
سنا ہے رات کے آنسو،
خدا سے بات کرتے ہیں۔۔
چاند دیوبندی
سوکھے پھولوں میں نئے رنگ کی خوشبو بھر کے،
شاعری میں نئے اسلوب اجاگر کر کے۔
سو گیا وہ قبر میں شعر و سخن کا سورج،
ان گنت چاند ستاروں کو منور کر کے
بلال سہارنپوری
دل سے سہانی یاد کا سایہ نہیں گیا،
کیوں رابطہ کسی سے نبھایا نہیں گیا؟
دی آپ نے قسم تھی آپ کی بس اس لیے،
آنکھوں سے ایک آنسو بھی بہایا نہیں گیا۔
منکا دوبے
ایک آنکھوں کے پاس ہے، ایک آنکھوں سے دور ہے۔
بیٹا ہیرا ہوتا ہے، اور بیٹی کوہ نور
نواز دیوبندی
اس کے علاوہ تارا اقبال ،حنا رضوی حیدر،سوربھ جیسوال،جاوید قمر،عائشہ ایوب ،راجویر سنگھ راج،وغیرہ نے اپنے خوبصورت کلام سے سامعین کو نوازا
قبل ازاں مشاعرہ کی کوآرڈینیٹر سمیہ رانا نے جامع استقبالیہ پیش کیا
اس دوران سوسائٹی کی جانب سے مہمانوں اور سرکردہ شخصیات کو خصوصی اعزاز سے نوازہ گیا
پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق وزیر شکیل ندوی ،مہیلا سبھا سماجوادی پارٹی کی قومی صدر جوہی سنگھ ،محمد ہارون افگار،ڈاکٹر مشیر احمد خان،مولانا اعزاز ندوی ،قدسیہ زہرا رضوی،ڈاکٹر فیصل خان ،توصیف الرحمٰن،واصف صدیقی ،وریشہ،،ارشاد قمر چیئرمین فتحپور بارہ بنکی،قاری رضي الدین صدیقی ،قاری شمش الاضحٰی ,مولانا فہیم،سمیت شہر کی سرکردہ شخصیات نے شر کت کی
پروگرام کی صدارت ڈاکٹر طارق صدیقی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ہلال بدایوں نے انجام دیئے
آخر میں کنوینر مشاعرہ سعید ہاشمی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا!
