بیدر۔3؍ جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): حناکوثر (ایم ایس سی) ہیڈ مس وزڈم پرائمری اسکول بیدر کی پریس نوٹ کے مطابق تین دن قبل وزڈم پرائمری اسکول کے بچوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، محبت واخوت اور باہمی جذبہ خیر سگالی کو سماج میں فروغ دینے کے لیے ایک دلکش اور متاثر کن نکڑ ناٹک (اسٹریٹ پلے) کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ ترانہ ’’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘‘ گن گناتے ہوئے مختلف مذہبی ، برادریوں ، طبقوںاور ریاستوں کی نمائندگی کر نے والے کلچرل لباس پہن کر دلفریب اور انقلابی مظاہرہ پیش کیا۔ شہر بیدر میں 30؍ جون 2025ء؁ کی صبح ایک عظیم الشان سدبھاونا مارچ مدرسہ محمود گاوان سے نکل کر چوبارہ  سے ہوتا ہوا وزڈم اسکول کے سامنے سے گزر رہا تھا۔
اس موقع پر وزڈم انتظامیہ خصوصاً محمد صلاح الدین فرحان (سکریٹری) نے اسکول کے سامنے ایک طویل و عریض، کشادہ اور خوبصورت استقبالیہ اسٹیج سجایا ، اسٹیج کی دلکش بینرس سے خوب تزئین و آرائش کی گئی۔ اردو اور کنڑا میں بینرس پر لکھا تھا ’’خوش آمدید ۔ سدبھاونا مارچ ‘‘  ’’ مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا‘‘ اور ’’ کیوں نہ ہم ان بچوں کی طرح ہنستے بولتے ،مل جل کر اور محبت کے ساتھ زندگی گزاریں؟ ‘‘اس طرح وزڈم نے آج نفرت کے ماحول میں محبت کا ایک مضبوط، طاقتور پیغام دیا اور وزڈم اسکول کو سماج میں پر امن، اعتماد، محبت و اخوت فروغ دینے کی کوششوں سے جوڑا۔ اس سدبھاؤنا مارچ میں تمام مذہب کے مذہبی رہنما، سماجی ،مذہبی جماعتوں، تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں ضلع بیدر سے معزز مرد و خواتین شریک رہے۔ جناب محمد آصف الدین صاحب  صدر وزڈم ادارہ جات، محترمہ بشریٰ جمال صاحبہ مینجنگ ٹرسٹی ، محمد صلاح الدین فرحان کے ساتھ وزڈم اسکول و پی یو کالج کی بڑی ٹیم اور طلباء نے پھول کی پتیوں کو جلوس کے شرکاء پر نچھاور کرتے ہوئے پر جوش استقبال کیا ۔ شرکاء کے لیے یہ مرحلہ بڑا دلچسپ اور متاثر کن رہا۔
سدبھاونا مارچ میں شریک تمام ذمہ داروں نے اسٹیج پر آکر بچوں کے ساتھ خوشی و مسرت سے تصاویر لیں۔ حنا کوثر کے ساتھ نغمہ مس، فرحین مس، سمیرا مس، سوگندھ مس اور نیتو مس کی ٹیم نے کم وقت میں بچوں کو نکڑ ناٹک (اسٹریٹ پلے) کے لیے ٹرینڈ کیا ۔ پروفیسر مدار پرنسپال وزڈ، کالج اور مفتی افسر علی نعیمی ندوی کے ساتھ سلیم سر، ارون پاٹل سر، جمشید سر، مہیب سر، نور پاشاہ سر، سید علی سر، سلطان سر ، دنیش سر اور طلباء کی ٹیم نے سد بھاونا مارچ کے تمام شرکاء کے لیے پانی کے بوتل اور  بسکٹ تقسیم کا کامیاب نظم کیا۔ سد بھاونا مارچ میں ماتا ستھیا دیوی، فادر کلیری ڈیسوزا، فادر ولسن فرنانڈیز، بھانتے گناناساگر، اسٹیٹ کرسچن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نائب صدر سنجے جاگیردار، شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیر، سدبھاونا منچ کے کنوینر گروناتھ گڈے، محمد نظام الدین جوائنٹ کنوینر سدبھاؤنا منچ، پروین بیوروناتھ، پروین ونبونا اور دیگر شامل تھے۔ وجئے کمار، پادری وجئے کمار ڈیوڈ، مولانا تصدق ندوی صدر جمعیت العلماء ہند ضلع بیدر، مولانا مجیب الرحمن، قاسمی امام و خطیب مسجد عائشہ، مولانا مونس کرمانی صدر صفا بیت المال و صدر مجلس العلماء ضلع بیدر، محمد معظم امیر مقامی JIH، سری کانتا سوامی، اومپرکاش روٹے، جگدیشور برادار، وٹھلداس پیگے، مجاہد پاشا قریشی بسوا کلیان ریاستی نائب صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا(WIP)، ڈاکٹر دیپا نندی، اسماء سلطانہ نااظمہ خواتین JIH، ڈاکٹربشریٰ ایمن صدرGIO۔ مارچ میں احتشام الدین صدر SIO، محمد عارف الدین SACممبر آئیٹا کرناٹک، ڈاکٹر مقصود چند ا چیر مین MRFبیدر، منظور عرفان چیر مین اوسٹر اسکول آف اکسلنس، سردار جگجیت سنگ مینجر گرودوارہ پربنڈک کمیٹی بیدر ، منصور احمد قادری ریاستی رکن عاملہ حج کمیٹی کرناٹک اور معززین شہر شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے