ظہیرآباد ۔ 18/جولائی (مشرقی آواز جدید): دی مسلم ایجوکیشنل اینڈ سوشل سوسائٹی ظہیرآباد کے تحت چلنے والے الخیرکمپیوٹر انسٹیٹوٹ کا تقسیم اسناد پروگرام کل شام عوامی ہائی اسکول  اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد پر صدر سوسائٹی محمد قیصر غوری کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ جس میں بطور مہمان خصوصی محمد منیرالدین اسسٹنٹ ادارہ جات حلقہ تلنگانہ نے اپنے خطاب میں مسرت وخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظہیرآباد الخیر نے بہت کم عرصہ میں بہترین کارکردگی پیش کی ہے طلبہ اور ذمہ داران قابل مبارکباد ہیں کہ جن کی کاوشوں سے خدمت ہورہی ہے۔
محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع جماعت اسلامی سنگاریڈی مغرب نےکہا کہ 25 کمپیوٹر کے ذریعہ مقامی الخیرسنٹر نے اپنے ایک سالہ عرصہ میں 150 طلبہ کو کمپیوٹر 70 خواتین کو مہندی ڈیزائننگ اور 500 خواتین کو ٹیلرینگ  تربیت دی  ہے۔ جس سے روزگار حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور انھوں نے انکشاف کیاکہ فون ریپرنگ ٹریننگ بھی عنقریب شروع کی جا ئیگی ۔محمد تاج الدین پی آر گولکنڈہ  سید رؤف نائب صدر سوسائٹی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر 150طلبہ کو مہمانوں کے ہاتھوں کمپوٹر اسناد تقسیم کئےگئے اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی اس پروگرام سے قبل شانتی نگر اسلامک سنٹرعوامی اسکول  میں دوسرا الخیر کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔
پروگرام کا آغاز حافظ سید صدیق اکبر کی تلاوت قرآن وترجمانی سے ہوا محمد یعقوب ذمہ دار نے افتتاحی کلمات ادا کئے لڑکے اور لڑکیوں نے تربیتی کورس کے دوران دی گئی۔ سہولتوں اور کلاسس کی پابندی پر اپنے بہترین تاثرات پیش کئے۔ صدر سوسائٹی محمد قیصر غوری نے کمپیوٹر انسٹرکٹر محمد فصیح کے انداز تربیت، طلبہ کی دلچسپی اور ذمہ داران الخیر کی کاوشوں پر ان کی تعریف کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اور کہا کہ یہ شہر کا واحد ادارہ ہے جوتمام تر سہولتوں سے آراستہ ہےاور امید کا اظہار کیاکہ یہاں سے اور طلبہ برادری بھی استفادہ حاصل کر سکے گی۔ سید امتیاز نے نظامت کی۔
اس موقع پر سوسائٹی سیکریٹری سید اظہر الدین جوائنٹ سیکریٹری انجنئیر محمد شہبازالدین رکن عاملہ محمد ارشاد اور محمد معین الدین ارکان جماعت اولیائے طلبہ ودیگر موجود تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے