کرناٹک: ادارہ عزم اکادمی کے زیرِ اہتمام منقبتی مشاعرہ و نثری نشست کا اہتمام بروز ہفتہ بتاریخ 12 جولائی 2025 بمقام ایوان حمید پانچویں کراس کنکا نگر میں بروز ہفتہ 12جولائی 2025 بحسن وخوبی انجام پزیر ہوا۔ صدارت کے فرائض جناب مبین منور، سابق چیرمین، کرناٹک اردو اکادمی و چیرمین ، نعت اکادمی کرناٹک اور سکریٹری ، انجمن ترقی اردو ہند (شاخ کرناٹک) نے انجام دئے اور جناب فیاض قریشی، افسانہ نگار و ادیب مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ نظامت کے فرائض جناب منیر احمد جامی نے نبھائے۔ ڈاکٹر آر عبد الحمید کے تلاوت آیاتِ ربانی، حمد منیر احمد جامی اور نعت شریفﷺ کا نذرانہ جناب آر عبد العلیم نے پیش کیا۔ مبین منور ، ندیم فاروقی، شیخ حبیب ، اکرم اللہ بیگ اکرم اور عبد الوہاب سردار دانش نے منقبتہ کلام اور منیر احمد جامی نے سلام حسین ؓ پڑھا۔ فیاض قریشی نے افسانہ اور عرفان افضل نے افسانچہ پیش کیا۔ ندیم فاروقی کے شکریہ پر نشست کے اختتام کا علان ہوا۔
