ہم نے ایک بہادر،نڈر اور مخلص سرپرست کو کھو دیا ہے: ذاکر حسین
اعظم گڑھ، 17 جولائی (نامہ نگار): گزشتہ روز جماعت اسلامی ہند رہنما اور معتدد کتابوں کے مصنف اعظم گڑھ کے سیدھا سلطان پور باشندہ مرحوم صدرالدین اصلاحی کے خاندانی بھتجہ ریاض احمد خان کا مختصر علالت کےبعد انتقال ہو گیا۔مرحوم کے انتقال پر صحافی اور الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) بانی ذاکر حسین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ریاض خان اور پسماندگان کیلئے دعا کی ہے۔ ذاکر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے ایک بہادر، نڈر اور مخلص سرپرست کو کھو دیا ہے، ان کے انتقال سے ایک خلاء پیدا ہو گئ ہے۔
اس موقع پر ذاکر حسین نے پسماندگان میں، نوشاد خان، شاداب خان کیلئے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ پوری طرح سے ان کے ساتھ ہیں، وہ خود کو اکیلا نہ سمجھیں۔ مسٹر حسین نے عوام سے ریاض خان مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔
