ظہیرآباد 2/اگست (مشرقی آواز جدید): سیداسیو پیٹ کی معروف شخصیت جناب سید نذیر احمد ولد جناب سید احمد مرحوم ساکن قدیم محلہ سداسیو پیٹ بعمر 67برس اچانک قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ انکے فرزند سید اظہر احمد نے بعد نماز عصر مکہ مسجد سراۓ میں اداکی۔ پسماندہ گان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان تین دختران شامل ہیں۔ جلوس جنازہ میں محمد غوث پاشاہ صدر مجلس، محمد واجد کونسلر،محمد الیاس شریف ۔ محمد شوکت علی سابق صدر منڈل پریشد۔محمد اکبر حسن صدر عیدگاہ کمیٹی ۔محمد یقوب سابقہ کونسلر۔کے علاوہ سیا سی وسماجی قا ئد ین کی کثیر تعداد موجود تھی۔واضح رھےکہ مرحوم سید مقصود احمد بی آر یس لیڈرکے بڑے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9440080643 پر ربط پیدا کریں۔۔۔۔
