گلبرگہ۔ 2؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): یکم اگست 2025؁ء کو خواجہ فریدالدین انعامدار گلبرگہ نے رائچور ضلع کاتعلیمی دورہ کیا۔ اور رائچو رمستقر پرواقع پوسٹ میٹرک گرلس ہاسٹل پہنچ کرش دوعدد انگریزی گرامرکتابیں ہاسٹل لائبریری کے لئے تحفتاً پیش کیں ۔ ہاسٹل وارڈن نے اظہارتشکر کیا۔ اسی طرح سرکاری اردو گرلس ہائی اسکول فورٹ رائچور میں بھی میرمعلمہ اور تدریسی اسٹاف اور کلر ک کی موجودگی میں پرائمری وہائی اسکول انگریزی ۔ اردو گرامرس ، اردوقواعد ، کنڑا۔ انگریزی گرامر ، کنڑاسے اردو سیکھنے کی کتابیں طلبہ میں بطورتحفت تقسیم کی گئیں۔ میرمعلمہ صاحبہ نے دل کی گہرائیوں سے جناب خواجہ فریدا لدین انعامدار کا شکریہ اداکیاکہ وہ گلبرگہ سے رائچور تشریف لاکر ہمارے طلبہ کو موٹی ویٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے