محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء صوبہ تلنگانہ اور دیگر افراد کی شرکت

 نلگنڈہ 2/اگست (مشرقی آواز جدید): جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ کا ایک روزہ اجلاس بمقام ایوان عزیز دارالعلوم نلگنڈہ زیر صدارت مولانا سید احسان الدین صاحب قاسمی رشادی دامت برکاتہم نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ تلنگانہ وصدر ضلع نلگنڈا منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی جنرل سیکرٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر شریک رہے اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جمعیۃ کے اکابرین نے ملک و ملت کی جو خدمات کی ہیں اس کی نظیر مشکل سے ملتی ہے۔
فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں۔ملک میں جاری ممبر سازی مہم کے سلسلے سےضلع نلگنڈا میں جاری ممبر سازی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا ۔یونٹوں کے قیام کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ پانچ اگست تک ضلع نلگنڈہ کے منڈلوں تحصیل کے انتخابات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ انتخابات کے طریقے کار و تنظیمی استحکام پر حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سیکرٹری جمعیتہ العلماء تلنگانہ کا تفصیلی خطاب ہوا۔اجلاس میں تمام منڈلوں کے یونٹوں کے صدور سیکرٹری شریک رہے۔مولانا قاری خواجہ افتخار احمد صاحب نے قرآن مجید کی تلاوت فرمائی۔ ہدیہ نعت حافظ قاری ادریس صاحب مریال گوڑہ نے پیش فرمائی، مولانا اسماعیل شریف صاحب، مولانا عبدالرحمن صاحب، مولانا زبیر صاحب، مولانا مخدوم صاحب، مولانا اکبر خان صاحب، مولانا ولی اللہ صاحب ، حافظ ادریس صاحب، مفتی عبدالمعید ریاض صاحب، مولانا عطاء صاحب، مولانا جاوید صاحب، مفتی صہیب صاحب ، مفتی عمر عقیل صاحب، مفتی زبیر صاحب، مولانا صبورصاحب ، حافظ حبیب صاحب  ،حافظ علیم صاحب،حافظ ارشد صاحب ، حافظ نواز شریف صاحب، حافظ عتیق الرحمن بیگ صاحب، حافظ شمش الدین صاحب، حافظ مشتاق صاحب، مولانا شاہد صاحب ،مولانا اسماعیل ،مولانا عبد الحمید صاحب، مولانا یا سر حسین صاحب، حافظ عبدالمتین صاحب مولانا عبدالرشید صاحب مولانا اشرف علی صاحب مولانا رضوان صاحب مولانا جاوید صاحب نے شرکت کی مولا سید احسان الدین قاسمی رشادی کی دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے