منااکھیلی۔ 12؍اگست ( قدیر لشکری): بیدر تعلقہ کے بگدل دیہات میں واقع گورنمنٹ کنڑاہائیرپرائمری اسکول کا آج دوپہر بیدر ضلع سی،ای،او مسٹر گریش بدولے نے دورہ کیا۔ دوپہر کے کھانے کے دوران اسکول کے چھجے کاحصہ گرنے سے روہن ولد رابرٹ ششم کلاس کے طالب علم کے سر میں چوٹ آئی تھی جس پر آج دورہ کرتے ہوئے اردو اور کنڑا اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے بات کرتے ہوئے پوچھاکہ اس تعلق سے گرام پنچایت کو مطالعہ کیا گیا تھا یا نہیں ہیڈماسٹر نے کہا کہ ہماری جانب سے پہلے ہی اطلاع کی گئی تھی اور سی،ای،او،ضلع پنچایت نے کہا کہ اسکول میں جو بھی مرمت کا کام ہے اس کو ضلع پنچایت کی جانب سے جلد پورا کیا جائے گا اور اس موقع پر عوام نے اسکول کے سامنے کی سڑک سے متعلق شکایت کی جس پر سی،ای،او،نے کہاکہ اس سڑک کو تعلقہ پنچایت سے بناکر دیا جائے گا اور پینے کے صاف پانی کے تعلق سے اور طلبہ وطالبات کی تعلیم سے متعلق بی،ای،او بیدر کو ہدایت کی کہ بچوں کوعمدہ تعلیم اور صاف پانی مہیا کرائیں۔ اس موقع پر بیدر ضلع انچارج ڈی،ڈی،پی،آئی،اومکار بیدر تعلقہ ای،او،مانک پاٹل،بی،ای،او،مطہر خان، بی،آر،سی تاناجی،کلیم الدین انجینئر،چندر کانت سوامی،محمد سمیع پٹیل رکن گرام پنچایت بگدل،سومناتھ رکن گرام پنچایت،ویجناتھ میترے رکن گرام پنچایت،اور محمد جمیل پٹیل،مٹھو سنگھ،ریاض جمعدار،ایوان،اوردیگر لوگ موجود تھے۔
